پاکستان
05 مئی ، 2012

سیاست کے اناڑیوں سے ملک کوخطرہ درپیش ہے،چوہدری نثار

سیاست کے اناڑیوں سے ملک کوخطرہ درپیش ہے،چوہدری نثار

ٹیکسلا…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو جہاں بیو پاریوں سے خطرہ ہے وہیں سیاست کے اناڑیوں سے بھی خطرہ درپیش ہے،ٹیکسلا میں مسلم لیگ ن کے احتجاجی جلسے سے خطاب میں چودھری نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان میدان کرکٹ کے کھلاڑی تو ہو سکتے ہیں لیکن میدان سیاست کے اناڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ممی ڈیڈی اور بر گر کھانے والے پاکستان میں انقلاب نہیں لا سکتے ، عمران خان کے ارد گرد بھگوڑے بیٹھے ہیں جو انقلاب کے بجائے پاکستان پر عذاب لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن وزیر اعظم گیلانی سے استعفیٰ کا مطالبہ کر تی ہے لیکن عمران خان مسلم لیگ ن سے استعفیٰ مانگ رہا ہے، چودھری نثار نے کہا کہ وزیر اعظم اور صدر کے عہدے چوروں اور ڈاکووٴں کے لیے نہیں ہیں۔

مزید خبریں :