پاکستان
05 مئی ، 2012

آ ج پاکستان میں بھی سپر مون ہے،رواں سال دوبارہ نظر نہیں آئے گا

 آ ج پاکستان میں بھی سپر مون ہے،رواں سال دوبارہ نظر نہیں آئے گا

کراچی… آ ج پاکستان میں بھی سپر مون ہے ، یعنی زمین سے اس چاند کا فاصلہ سمٹ گیا ہے۔ناسا کے مطابق سپرمون عام دنوں سے 14 فیصد بڑا اور 30فیصد روشن ہوتاہے۔ ناساکے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سپرمون کی صورت میں چاند کا زمین سے فاصلہ کم ہوجاتا ہے اوروہ بڑا اورزیادہ روشن دکھائی دینے لگتا ہے۔ سپرمون کا کرہ ارض پر کوئی خاص اثر نہیں ہوتا تاہم سمندرمیں لہریں معمول سے زیادہ اٹھتی ہیں، کیونکہ چاند کی شعاوٴں میں بڑی لہریں پیدا کرنے کی طاقت ہوتی ہے، چاند کی چودھویں رات کو سمندر‘ٹھاٹھیں مارنے لگتا ہے اوراگر سپر مون ہوتو جواربھاٹا اٹھ سکتا ہے۔ سپرمون سال میں عموماً ایک بار ہوتا ہے اورپچھلی بار یہ 19مارچ 2011میں کو دکھائی دیا تھا۔

مزید خبریں :