پاکستان
06 مئی ، 2012

راجن پور: رشتہ نہ دینے پر ملزمان نے لڑکی کے باپ کی ناک کاٹ دی

راجن پور ... راجن پور میں بیٹی کا رشتہ نہ دینے پر ملزمان نے لڑکی کے باپ کی ناک کاٹ دی۔پولیس کے مطابق واقعہ راجن پور کی تحصیل روجھان میں پیش آیا،واہ ماچھکہ کے رہائشی کجلا پر پانچ ملزمان نے اچانک حملہ کردیا اور تیز دھار آلے سے اس کی ناک کاٹ دی،زخمی کو شیخ زید اسپتال رحیم یارخان منتقل کردیا گیا ہے،پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا ہے تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں اسکی،پولیس کے مطابق کجلا نے اپنی بیٹی کا رشتہ بچپن میں ہی اپنے کزن حسین بخش کے بیٹے کو دینے کا وعدہ کیا تھا، بچی کے جوان ہونے کے بعد اس نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا جس پرحسین بخش کے بیٹوں کو رنجش تھی۔

مزید خبریں :