06 مئی ، 2012
حیدرآباد ... حیدرآباد میں گٹرلائن کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث واسا کا ایک ملازم جاں بحق ہوگیا جبکہ دو ملازم بے ہوش ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ جی او آر کالونی اولڈ اسٹیٹ بلڈنگ کے قریب پیش آیا،جہاں واسا کا عملہ نکاسی آب کی لائن کی صفائی کرنے پہنچا ،،اس دوران سیوریج لائن سے گیس بھرجانے کی وجہ سے عدنان مسیح نامی واسا ملازم بے ہوش ہوگیا،سیوریج لائن سے باہر بیٹھا ہوا واسا کا دوسرا ملازم کامران سومرو اور ایس ڈی اوعمران وارثی بھی زہریلی گیس کے شکار ہوکر سیوریج لائن میں جاگرے،،ایدھی کے رضاکاوں نے تینوں افراد کو سیوریج لائن سے باہرنکال کر اسپتال پہنچایا،جہاں کامران سومرو جانبر نہ ہوسکا ،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائر کا حکم دے دیا ہے۔