06 مئی ، 2012
عارف والا ... عارف والا کے گاوٴں میں غربت اور بیروزگاری سے پریشان باپ نے بیمار بیٹے کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا ، باپ کے ہاتھوں کم سن بیٹے کی مبینہ ہلاکت کا المناک واقعہ عارف والا کے گاوٴں 111ای بی میں پیش آیا ،پانچ سالہ بچے کی ماں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں الزام عائد کیا کہ وہ گھر میں موجود نہیں تھی جس دوران اس کے شوہر نے بیٹے کو بجلی کا کرنٹ لگایا ،اس نے بتایا کہ اس کا شوہر عرصے سے بیروزگار تھا اور اس وجہ سے بیمار بیٹے کا علاج نہیں کرا سکتا تھا ،مقامی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔