06 مئی ، 2012
راولپنڈی…پاک فوج نے میران شاہ میں ایک جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق میران شاہ میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 9 اہلکار شہید ہو گئے،جوابی کارروائی میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کا کمپاوٴنڈ بھی تباہ کردیا گیا۔