پاکستان
14 اپریل ، 2015

تین ماہ میں 15000ہزار افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پروطن واپسی

تین ماہ میں 15000ہزار افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پروطن واپسی

اسلام آباد......یو این ایچ سی آر کی رپورٹ کے مطابق رضاکارانہ واپسی پروگرام کے تحت گزشتہ تین مہینوں کےدوران پاکستان سے 15000ہزار افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے۔یواین ایچ سی آر کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب بھی 9 لاکھ 65 ہزار تین سو ایک رجسٹرڈ افغان مہاجرین مقیم ہیں جن میں 5لاکھ 12ہزار 5 سو 85 افراد کرائے کے مکانات جبکہ 4 لاکھ 52ہزار 7 سو16 افغان مہاجرین مہاجر کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین مہینوں میں 15000 ہزار سے زیادہ افغان مہاجرین واپس جاچکے ہیں۔ خیبر پختون خوا کے شہری علاقوں سے 35فیصدجبکہ دیہی علاقوںسے 17 فیصدمہاجرین کی واپسی ہوئی ہے جبکہ پنجاب سے 23 جبکہ آزادکشمیر سے 25 فیصد مہاجرین واپس جاچکے ہیں۔ یو این ایچ سی آر کی رپورٹ کے مطابق رضاکارانہ واپسی پروگرام کے تحت اب تک تیس لاکھ مہاجرین اپنے وطن واپس جاچکے ہیں۔

مزید خبریں :