15 اپریل ، 2015
پشاور ......عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی کے والد اعظم خان ہوتی پشاور میں انتقال کر گئے ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق اعظم خان ہوتی گلے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سےطویل عرصہ سے علیل تھے،وہ آج صبح پشاور میں انتقال کرگئے ہیں۔اعظم خان ہوتی عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کے ماموں اور سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی کے والد تھے، اعظم خان ہوتی سابق وزیر مملکت اور وفاقی وزیر مواصلات بھی رہ چکے ہیں۔ مرحوم کا جنازہ آج شام 4 بجے ان کے ابائی گاوں علاقے مردان میں ادا کی جائیگی۔