15 اپریل ، 2015
لاہور .....لاہور کے علاقے گلشن راوی میں جمعے کےر وز پٹرول چھڑک کے جلائے جانیوالا 14سالہ نعمان اسپتال میں دم توڑگیا ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق70فیصد سے زائد جلایا جانیوالا نعمان کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھا ، آج وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کر رکھا ہے مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔چند روز قبل نعمان کے نانا ہیرا مسیح نے اس کے چچا ندیم اور چچی سمیر پر الزام عائد تھا ۔ان کا کہناتھاکہ دونوں نے نعمان کا مکان ہتھیانے کیلئے اس کی جان لینے کی کوشش کی ہے۔اس حوالے سے پولیس کی تفتیش جاری تھی کہ نعمان اسپتال میں دم توڑ گیا۔