پاکستان
15 اپریل ، 2015

سانحہ یوحنا آباد:مظاہرین پر گاڑی چڑھانیوالی مریم صفدر کی ضمانت میں توسیع

سانحہ یوحنا آباد:مظاہرین پر گاڑی چڑھانیوالی مریم صفدر کی ضمانت میں توسیع

لاہور .....لاہور کی سیشن عدالت نے سانحہ یوحنا آباد کے بعد مظاہرین کو کچلنے والی خاتون کی عبوری ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ مریم صفدر نے سیشن کورٹ میں پیش ہو کر مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے جان بوجھ کر کسی کو نہیں کچلا، مظاہرین انہیں مارنا چاہتے تھے جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ عدالت نے مریم صفدر کی عبوری ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع کردی۔ سانحہ یوحناآباد کے بعد فیروزپور روڈ پر مریم صفدر کی گاڑی کی ٹکر سے 3 مظاہرین ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :