پاکستان
15 اپریل ، 2015

سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات ،نقل پر قابو نہ پایا جاسکا

سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات ،نقل پر قابو نہ پایا جاسکا

کراچی .....سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں نقل کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ سندھ بھر کے اضلاع میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت آج نویں جماعت کا انگلش کا پیپر اور دسویں جماعت کا اسلامیات کا پیپر جاری ہے، جس میں طلبہ حسب معمول کھلے عام نقل کررہے ہیں، جبکہ پیپر شروع ہوتے ہی نقل مافیا بھی امتحانی مراکزمیں نقل کرانے کےلیے سرگرم ہوگئی ہے۔ انتظامیہ اور اساتذہ اس کھلےعام ہونے والی نقل کیخلاف خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔

مزید خبریں :