پاکستان
07 مئی ، 2012

پاکستان اور بھارت کو اہم مسائل پر پیشرفت کرنی چاہئے، حنا ربانی کھر

پاکستان اور بھارت کو اہم مسائل پر پیشرفت کرنی چاہئے، حنا ربانی کھر

لاہور … وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، ہماری 60 سالہ پالیسی نے دونوں ملکوں کو فائدہ نہیں پہنچایا، دونوں ملکوں کو تنازعات کے حل کیلئے اہم مسائل پر پیشرفت کرنی چاہئے، خطے میں تجارت کے فروغ کیلئے بزنس کانفرنس اہم ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت سے تلخیاں کم کرنے میں مدد ملے گی،پا کستان ہر سطح پر تجارت کے ساتھ ساتھ قیام امن کیلئے کوشاں ہے، ہم سب کو امن کی آشا ہے، جنوبی ایشیا میں ترقی اور امن چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت صرف ہمسائے ہی نہیں دو ذمے دار ملک بھی ہیں۔ وہ جنگ گروپ اور ٹائمز آف انڈیا کے زیر اہتمام امن کی آشاکے کے حوالے سے منعقدہ 2روزہ بزنس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسایوں کے ساتھ امن سے رہنا چاہتا ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، ہم سب کو امن کی آشا ہے، سرحدوں کے دونوں جانب سخت گیر عناصر موجود ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت صرف ہمسائے ہی نہیں 2 ذمے دار ملک بھی ہیں، جنوبی ایشیا میں ترقی اور امن چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت کو یہ طے کرنا ہے کہ کیسے آگے بڑھا جائے، پاکستان اور بھارت کو تمام حل طلب مسائل پر بات چیت آگے بڑھانی چاہئے۔ انہوں نے امن کی آشا کے تحت بزنس کانفرنس کو خطے میں تجارت کے فروغ کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تجارت بڑھانے کا مطلب فوائدکے ساتھ اچھے تعلقات بھی ہیں، تجارت تلخیاں بھلانے میں بھی مدد کرے گی، پاکستان اور بھارت ایک ہی تاریخ رکھتے ہیں، تاریخ کو بھلانے کے بجائے اس سے سبق حاصل کرنا چاہئے، دونوں ملکوں کوتنازعات کے حل کیلیے اہم مسائل پر پیشرفت کرنی چاہئے۔ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے تجارت کے ساتھ بات چیت ضروری ہے، ہماری 60 سالہ پالیسی نے دونوں ملکوں کو فائدہ نہیں پہنچایا، گزشتہ 60 سال کے دوران دونوں ممالک اہم مسائل حل کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت سے تلخیاں کم کرنے میں مدد ملے گی، پاکستان ہر سطح پر تجارت کے ساتھ ساتھ قیام امن کیلئے کوشاں ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہیں۔

مزید خبریں :