پاکستان
20 اپریل ، 2015

سکھر:نیوپنڈمیں پرائمری اسکول کی عمارت جوہڑ میں تبدیل

سکھر:نیوپنڈمیں پرائمری اسکول کی عمارت جوہڑ میں تبدیل

سکھر......سکھر کے علاقے نیوپنڈمیں ڈرینج سسٹم ٹھیک نہ ہونے کے باعث پرائمری اسکول میں گنداپانی جمع ہے اور طلبہ اسکول کے باہر کھلے آسمان تلے گندگی کے ڈھیر پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔نیو پنڈ کے علاقے بلوچ کالونی کی گورنمنٹ پرائمری مسجد اسکول کی عمارت ہے جو علاقے میں ڈرینج سسٹم ٹھیک نہ ہونے کے باعث گزشتہ کئی سالوں سے سیوریج کے پانی کی وجہ سے گندے تالاب میں تبدیل ہوچکی ہے۔ عمارت کے اندر اور اطراف میں بڑی بڑی جھاڑیاں اُگ چکی ہیں۔ منتخب نمائندے، محکمہ تعلیم اور انتظامیہ کی بے حسی کو دیکھتے ہوئے مجبوراً اسکول اساتذہ نے گندے پانی میں موجودعمارت کے باہر ہی معصوم طلبہ کوگندگی کے ڈھیر پر بیٹھا کر تعلیم دینا شروع کردی ہے۔ حصول تعلیم کیلئے کمسن طالب علموں کوڈرینج کے پانی اور گندگی کے جوہڑ سے گزر کر اسکول کی عمارت تک پہنچنا پڑتا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے دعوے کرتے نہیں تھکتے لیکن تعلیم کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات کا اندازہ اس اسکول کی حالت دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :