پاکستان
08 مئی ، 2012

سپریم کورٹ میں رینٹل پاور کے نظرثانی مقدمہ کی سماعت

سپریم کورٹ میں رینٹل پاور کے نظرثانی مقدمہ کی سماعت

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں اپنے فیصلے پر نظرثانی کی بعض درخواستوں کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئے ہیں، نظرثانی سے متعلق نیپرا کی ایک درخواست مسترد کردی گئی ہے۔رینٹل پاور منصوبوں کو کالعدم قراردیئے جانے پر نظرثانی کیلئے رینٹل کمپنیوں ، نیپرا اور سابق وفاقی وزراء شوکت ترین اور لیاقت جتوئی نے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھیں، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں عدالتی بینچ نے ان کی سماعت کی، عدالت نے نیپرا کی نظرثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پہلے والے مقدمہ میں تو نیپرا نے عدالت کو سپورٹ کیا تھا، اب اسے نظرثانی کی ضرورت کیوں پیش آگئی ہے، عدالت نے لیاقت جتوئی اور شوکت ترین کی درخواستیں بھی نمٹاتے ہوئے کہاکہ فیصلہ میں کسی کا نام نہیں لیا گیا، اگر کسی نے وضاحت کرنا ہے تو تفتیشی ادارے نیب کے پاس جاکر وضاحت کرے، بعد میں عدالت نے دیگر نظرثانی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

مزید خبریں :