11 مارچ ، 2025
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں مدھوبالا اور ملائکہ کی صحت اور علاج کی نگرانی کے لیے ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
دونوں ہتھنیاں مائیکوبیکٹیریئم ٹی بی کمپلیکس سے متاثر پائی گئی ہیں، کمیٹی میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرین حیوانات شامل ہیں، جن کا تعلق سری لنکا، تھائی لینڈ، جرمنی اور جانوروں کی فلاحی تنظیم فور پاوز سے ہے۔
کمیٹی کے اہداف میں ہتھنیوں کی صحت کی نگرانی، علاج کے طریقہ کار کو یقینی بنانا اور دیکھ بھال کے اصولوں پر عملدرآمد شامل ہے۔
کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر آر سی راجاپکسا، ڈاکٹر عامر خلیل شریک چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔
ہتھنیوں کی صحت بہتر رکھنے کے لیے جدید علاج اور خصوصی نگہداشت کے اصول اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی سفاری پارک میں ٹی بی کے کیسز کے بعد سخت حفاظتی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔