پاکستان
30 اپریل ، 2015

گزشتہ رات ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتارکیے ،ایس ایس پی ملیر

گزشتہ رات ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتارکیے ،ایس ایس پی ملیر

کراچی ......ایس ایس پی ملیرراؤ انوار نے کہا ہے کہ گزشتہ رات 2اہم دہشت گرد گرفتار کیےہیں، جن کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ایس ایس پی ملیرراؤ انوارنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ گرفتار دہشت گرد بھارتی ایجنسی را سے تربیت لے کرآئے ہیں،ملزمان کا نیٹ ورک پورےپاکستان میں ہے، گرفتار دہشت گردوں میں طاہر عرف لمبا اور جنید شامل ہیں، دونوں گرفتار دہشت گرد کے ایم سی کے ملازم ہیں،جن کےقبضے سےبارودی مواد اور دستی بم بھی ملے ہیں،ملزمان کو میڈیا کےسامنےلائیں گے۔ایس ایس پی میر راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف کام کررہی ہے،فاروق سلیم،ندیم نصرت بھی دہشت گردوں کی مدد کرتے ہیں، ایم کیو ایم طالبان سے زیادہ خطرناک ہے،جو دشمنوں کے ساتھ مل کرملک کے خلاف کام کرتی ہے۔ راؤانوار نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم جیسی تنظیموں کو کالعدم قراردیا جانا چاہیے،ایم کیوایم پرپابندی کی سفارش کروں گا،یہ پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہے،ایم کیوایم پرپابندی لگائی جائے،یہ سیاسی نہیں دہشت گردتنظیم ہے،ایم کیوایم اپنے گورنرسے خوش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاوید لنگڑا بھارت میں ہے جو الطاف حسین کا خاص بندہ ہے،اگر پولیس سےکوئی بدمعاشی کرے گاتو اس کو ویسا ہی جواب ملےگا۔ایس ایس پی راؤانوار نے کہا کہ ملزم جنید الطاف حسین کا خاص آدمی ہے، ملزم نے الطاف حسین کے لیے پراپرٹی کاکام بھی کیاہے،بھارتی شہری محمد انور لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں،میں ان کی ہٹ لسٹ پرتھا،ہم اپنی حفاظت کرتے ہیں۔اس دوران گرفتارملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔

مزید خبریں :