پاکستان
30 اپریل ، 2015

محمد انورکے ذریعے ہدایات ملتی تھی،گرفتارملزمان کا الزام

 محمد انورکے ذریعے ہدایات ملتی تھی،گرفتارملزمان کا الزام

کراچی.....ایس ایس پی ملیر کی پریس کانفرنس میں گزشتہ روز گرفتار کیے گئے ملزمان کو پیش کیا گیا جن کو چہرے کپڑوں سے لپٹے ہوئے تھے۔ملزمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں محمد انورکے ذریعے ہدایات ملتی تھی،ملزم طاہرلمبا کا کہنا تھا کہ میرا تعلق ایم کیو ایم سے ہے،میرے ساتھی بنکاک فرارہو گئے ہیں، بھارت میں ہمیں ایک مہینے کی ٹریننگ دی گئی،کراچی میں فاروق سلیم اورحماد صدیقی ہمیں ہدایات دیتے تھے۔دوسرے ملزم جنیدنے انکشاف کیا کہ جاویدلنگڑامیرابھائی ہے،5سال بھارت میں رہاہوں،الطاف حسین ذوالفقارحیدر کے ذریعے ہدایات دیتے تھے،کئی اورلڑکے بھی بھارت سے تربیت لے کریہاں آگئے ہیں۔اس موقع پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ الطاف حسین محمد انورکو ہدایات دیتے ہیں اورمحمد انورنائن زیرو کو،حماد صدیقی، محمد انور، ذوالفقارحیدر دہشت گردوں کی مدد کرتے ہیں۔

مزید خبریں :