30 اپریل ، 2015
چارسدہ.......چارسدہ کے علاقے عمرزئی میں آفتاب شیرپاؤ کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے ۔ پولیس کے مطابق آفتاب شیرپاؤ جلسے سے خطاب کے بعد واپس جارہے تھے کہ ان پر خود کش حملہ ہواتاہم دھماکے میں آفتاب شیر پاؤ محفوظ رہے،واقعے میں ایک پولیس اہل کار شہید ہوا ہے۔پولیس نے کا کہنا ہے کہ پولیس نے خودکش حملہ آور کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس نےخودکو دھماکے سے اڑا دیا، خودکش حملہ آورنے پہلے فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے وہ زخمی ہوگیاتھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ خودکش حملہ آور کے قبضے سے 3 دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آفتاب شیرپاؤ کے قافلے پرخود کش حملے کی مذمت کی نے چارسدہ خودکش دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔