01 مئی ، 2015
کراچی......سندھ پولیس کے ترجمان کی جانب سے جمعرات کو رات گئے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکوان کے عہدے سے ہٹادیاگیا ہے،جبکہ انکی جگہ پیرمحمدشاہ کوایس ایس پی ملیرکااضافی چارج دےدیاگیا ہے،پولیس ترجمان کے مطابق راؤانوارکوسینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔ترجمان پولیس نے مزید کہا کہ راؤ انوارنےاختیارات کاناجائزاستعمال کیا۔بتایا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اس معاملے کا نوٹس لیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی پریس کانفرنس ایس ایس پی رائوانوار کو مہنگی پڑگئی۔اور آئی جی نے انھیں عہدے سے ہٹادیا۔