پاکستان
04 مئی ، 2015

کے پی اسمبلی کی قرارداد مہاجر دشمنی کی عکاس ہے،رابطہ کمیٹی

کے پی اسمبلی کی قرارداد مہاجر دشمنی کی عکاس ہے،رابطہ کمیٹی

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے صوبہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی میں الطاف حسین کی تقریر کے خلاف مذمتی قرارداد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے ار کان کوواقعی فوج سے کوئی ہمدردی ہوتی تووہ سب سے پہلے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف قراردادمذمت پیش کرتے جنہوںنے فوج کے جرنیلوں کو بزدل کہااوران کی تقریروڈیو کی صورت میں ریکارڈپر موجود ہے ،جبکہ اسکے علاوہ بھی بعض انتہائی توہین آمیز جملے بھی کہے ۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان، جماعت اسلامی کے سابق امیرمنورحسن کے خلاف قراردادلاتے جنہوں نے اپنی تقریر اورانٹرویومیں مسلح افواج کے بارے میں توہین آمیز خیالات کااظہار کیا ۔ اگر خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان میں ذرہ برابر بھی غیر ت ہوتی تو وہ سب سے پہلے عمران خان ، منورحسن اور طالبان دہشت گردوںکے خلاف قرارداد مذمت پیش کرتے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ انھیں مسلح افواج سے ہمدردی ہوتی تو وہ طالبان دہشت گردوں کے خلاف آوازبلندکرتے جنہوں نے پاک فوج کے جرنیلوں کو شہید کیا ،پاک فوج اورایف سی کے افسروں اورجوانوںکے گلے کاٹے ، انکے سروں سے فٹبال کھیلی ، جنہوں نے طالبات کے اسکولوں کودھماکے سے اڑایا، جن سفاک دہشت گردوںنے ملالہ یوسف زئی اوران جیسی معصوم طالبات کوخون میں نہلایا، جنہوں نے مساجد، امام بارگاہوں، اسکولوں اورسول وفوجی تنصیبات پر بم دھماکے اورخود کش حملے کیے لیکن خیبرپختونخوا کے ا رکان اسمبلی کو فوج کو دہشت گردی کانشانہ بنانے والے طالبان دہشت گردوں کے خلاف قرارداد مذمت پیش کرنے کی ہمت نہیں ہوئی بلکہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے ارکان تو فوج کے افسران اور جوانوں کے گلے کاٹنے والے طالبان دہشت گردوں کی کھلے عام حمایت کرتے رہے۔ ان کے اس دوغلے طرزعمل سے صاف ظاہر ہے کہ انہیںفوج کی عزت ووقارسے کوئی دلچسپی نہیں بلکہ ان کاواویلا صرف اور صرف ایم کیوایم اورمہاجروں سے نفرت اورتعصب کی بنیادپرہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خان غفار خان المعروف باچہ خان جو عدم تشدد کے داعی تھے اورالطاف حسین باچاخان کے عدم تشددفکروفلسفہ کے تحت جدوجہد کررہے لیکن آج خیبرپختونخوا اسمبلی نے الطا ف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرکے باچاخان اور خان ولی خان کی روحوں اورصوبہ کے عوام کو شرمندہ کردیا ہے ۔

مزید خبریں :