05 مئی ، 2015
کراچی....... سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہاہے کہ بزنس مفادات کا نام دے کرمعاملات کو غلط رنگ دیا جارہا ہے، آج کی پریس کانفرنس بڑےدکھ کے ساتھ کی۔سابق اسپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزا آج جیو نیوز کے پروگرام شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں میزبان سے گفتگوکررہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ بدین میں ایک غیرجانبدارایس پی کا تھا،کیا وہ غلط مطالبہ تھا ۔محترمہ نے اعتماد کرکے مجھے ٹکٹ دیا۔محترمہ کے جانے کے بعد پارٹی میں یتیمی والی صورتحال ہے۔پیپلزپارٹی میرے ساتھ کچھ نہیں کررہی،جو کچھ کررہی ہےعوام کیساتھ کررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقارمرزا اورمیں ملک سے باہرتھے،کارکنوں کیساتھ جوہورہا تھا اس کا پتا چل رہا تھا۔حکومت مجھے یا میرے بیٹے کو کیا دے گی،اپنے تحفظات کا اظہارپارٹی کے سامنے بھی کیا۔