06 مئی ، 2015
پیرس........ رضا چوہدری.........پاکستان مسلم لیک (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت و چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے الیکشن ٹربیونل کی طرف قومی اسمبلی حلقہ این اے 125میں دھاندلی کا فیصلہ ملکی سیاسی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے، الیکشن ٹربیونل اور جوڈیشل کمشن دو علیحدہ ادارے ہیں، جوڈیشل کمیشن ایک خاص مقصد کیلئے بنایا کیا ہے جوانتخابات 2013 کی اصل حقیت کو سامنے لائے گا۔ انہوں کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں موجودہ انتخابی سیٹ اپ سے اتفاق نہیں کرتیں، اس مقصد کے لئے ریفام تیار ہورہی ہیں، کراچی میں صمنی انتخابات فوج اور رینجر کی وجہ سے شفاف ہوئے ہیں اور دونوں کا کام بھی مختلف ہےلہٰذا حالیہ فیصلہ جوڈیشل کمیشن میں موثر ثبوت کے طور پر کورٹ کرنے کے علاوہ ان تمام جماعتوں کے موقف کی تائید کرتا ہے جو دھاندلی کے خلاف کمیشن میں گئی ہوئی ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف نے ہمیشہ اورسیز پاکستانیوں کو نظر انداز کیا ہے، جس انداز میں اورسیز پاکستانیوں نے ان کا ساتھ دیا اس کے جواب میں انہوں نے دوسالوں میں کیا کیا ہے، چوہدری شجاعت حسین اور ہم نے یورپی ممالک میں کونسلٹ کھولے، پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز کیا، وہ ان کو بند کررہے ہیں، بیرون ممالک سے سرمایہ بھجوانے والے جب پاکستان جائیں تو انکے ساتھ جو سلوک ہوتا اس سے ہی اندازہ لگائیں۔ سانحہ ماڈل ٹائون کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کتنے ظلم اور افسوس کی بات ہے کہ صوبہ کا وزیر اعلیٰ جو ساتھ والے گھر میں موجود تھا وہ کہتا ہے مجھے علم نہیں اور پولیس پر الزام لگاتا ہے، بتائیں کہ یہ گڈ کورنس ہے؟ امن و امان کی صورتحال بدتر ہوچکی، لوگ بھوک سے خودکشیاں کررہے ہیں، تعلیم کا بیڑا غرق کرد یا۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران کے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ حزب اختلاف میں ان سے اچھا کوئی نہیں اور حکومت میں ان سے برا کوئی نہیںہوتا، جہاں تک 2013 کے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کی بات میں کہوں گا کہ چوری نہیں یہ تو سینہ زوری اور ڈکیتی تھی، جس طرح سب کو ہرایا گیا تاریخ میں اس مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کا جو فیصلہ آیا یہ ایک ابتدا ہے، جوں جوں فیصلے آئیں گے عوام پر واضع ہوجائے کہ کس کس نے کس طریقہ سے انتخابات میں ڈاکہ زنی کی ہے، اس میں بہت سے عوامل ملوث تھے، جب بھی منصفانہ انتخابات ہوئے پتہ چل جائے گا کہ عوام کی حمایت کس کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے جس کا منہ بولتا ثبوت آپ دیکھ رہے ہیں، اورسیز پاکستانی آج بھی برملا ہماری خدمات کا اعتراف کررہے ہیں، اورسیز سطح پر گجرات کے لوگوں کی اکثریت ہے، ان کے اصرار پر جون میں اورسیز ممالک کا دورہ کریں گے، جلسے بھی ہوں گے اور عوام سے ملاقات بھی ہوگی۔