08 مئی ، 2015
اسلام آباد.........سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ بلیک باکس مل چکاہے، واقعہ کسی قسم کی دہشت گردی نہیں، جاں بحق افراد کی میتیں اُن کے ملک بھجوانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے آرمی حکام کے ساتھ پریس بریفنگ دی ،ناروے اور فلپائن کا سفارتی عملہ بھی پریس بریفنگ میں شریک تھا۔ اس موقع پر اعزاز چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم، سیاسی و عسکری قیادت غمزدہ ہے، کل ملک اور بیرون ملک سفارتخانوں پر پاکستان کا پرچم سرنگوں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سفارتکاروں کے ایسے دوروں کا مقصد انہیں پاکستان سے روشناس کرانا ہے، سفارت کاروں کا یہ معمول کا دورہ تھا، انجن کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کریش ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہحادثہ تکنیکی وجوہات کی وجہ سےپیش آیا، ہیلی کاپٹرلینڈنگ سے چند گز دور بلڈنگ پر گر کر تباہ ہوا۔