08 مئی ، 2015
اسلام آباد.......قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق جمعہ کوملک بھرمیں یوم تحفظ ناموس رسالت مذہبی جذبے اورقومی وحدت اخوت کیساتھ منایاگیا۔ اس موقع پرامریکہ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کی شیطانی حرکت کی مذمت شعائراللہ کی حرمت اورمشاہیراسلام کے فضائل و مناقب بیان کئے ،اسلام آبادمیں ٹی این ایف جے کی ضلعی یوم تحفظ ناموس رسالت کمیٹی کے زیراہتمام جامع مسجدقصرخدیجہ الکبریٰ ترلائی کلاں میں مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ بشارت حسین امامی نے شیطانی قوتوں کی جانب سے گستاخانہ خاکوں جیسی حرکات کی پرزورمذمت کی۔ اس موقع پرانہوں نے آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کاخصوصی پیغام پیش کیا۔ جس میں انہوں نے کہاکہ حق وباطل ابتدائے آفرنیش سے بنردآزماچلے آرہے ہیں باطل قوتوں نے اسلام کوہمیشہ اپنے لئے خطرہ گردانااوراسے زیرکرنے کیلئے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کیں ایک ایساوقت آیاکہ جب دوسری جنگ عظیم کے بعدروس وامریکہ آمنے سامنے آگئے چنانچہ امریکہ نے روس کواسلام کوٹارگٹ کرنے کی راہ میں رکاوٹ جانا اورمسلمانوں کواستعمال کرکے روس کوشکست وریخت سے دوچارکیا، بعدازاں اس نے جب یہ سمجھاکہ طاقت وقوت کے باوجودوہ مسلمانوں کوزیرنہیں کرسکاتومشاہیرکی توہین کاارتکاب شروع کردیاتاکہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرکے مسلم ممالک میں افراتفری پھیلاکرانہیں غیرمستحکم کرکے مداخلت کاجوازپیداکیاجاسکے ۔انہوں نے آج گلگت کے قریب ہیلی کاپٹرکے حادثہ میں غیرملکی سفارت کاروں کی جانی نقصانات اورپاک فوج کے پائلٹوں کی شہادتوں پردلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔