پاکستان
10 مئی ، 2015

وقاص شاہ کی والدہ کی تدفین،ارکان رابطہ کمیٹی ویگر کی شرکت

وقاص شاہ کی والدہ کی تدفین،ارکان رابطہ کمیٹی ویگر کی شرکت

کراچی.....متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزنائن زیروپرچھاپے کے دوران سرکاری اہلکاروںکی فائرنگ سے شہیدہونیو الے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے رکن سیدوقاص علی شاہ شہیدکی والدہ سیدہ ناظمہ بیگم مرحومہ کوبعدنمازظہرکھوکھراپارکے مقامی قبرستان میںسپردخاک کردیاگیا۔اس سے قبل مرحومہ کی نمازجنازہ اللہ والی مسجدکھوکھراپارنمبر2میںاداکی گئی ۔ نماز جنازہ اورتدفین میںایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،عبدالحسیب،اراکین اسمبلی ساجداحمد ،ندیم راضی،شیرازوحید،خالدافتخار،ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات اور ونگزکے ارکان ، علاقائی سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان،ہمددردوںاورمرحومہ کے عزیز و اقارب نے بڑی تعدادمیںشرکت کی۔اس موقع پرانتہائی رقت آمیز مناظردیکھنے میںآئے ،مرحومہ کی تدفین کھوکھراپارنمبر7کے مقامی قبرستان میںکی گئی جس کے بعدمرحومہ کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسیدوقاص علی شاہ سمیت تمام شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیںکی گئیں۔بعدازاںرکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ سیدوقاص علی شاہ کے قاتلوںکی گرفتاری کے لئے غیرجانبدارجوڈیشل کمیشن قائم کیاجائے جوقتل کے تمام محرکات اورثبوت وشواہدکومدنظررکھتے ہوئےتحقیقات کرکے ذمہ داروںکوگرفتارکرکے عبرتناک سزادے،دوماہ کاعرصہ گزرنے کے باوجودان کے قتل کے حوالے سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔آج مدرڈے ہے اورایک ماں اپنے بیٹے کے قاتلوںکی گرفتاری اورانصاف کی حسرت دل میںلیکردنیاسے چلی گئی ،بہترہوتاکہ سیدوقاص علی شاہ کے قاتلوں کوان کی والدہ کی زندگی میں ہی گرفتارکرلیاجاتا۔انہوںنےالطا ف حسین کی جانب سے مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیںصبرکی تلقین کی ۔

مزید خبریں :