10 مئی ، 2015
کراچی.......فلسطین فائو نڈیشن کی جانب سے ’’یوم نکبہ‘‘مہم کے حوالے سے ایمیٹی انٹر نیشنل اور فلسطین فائونڈیشن کے تحت مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیلی ریاست کے خلاف پیر11مئی شام 4بجے ایک احتجاجی مظاہرہ کراچی پریس کلب کے سامنے کیا جائے گا جس میں فلسطین فائونڈیشن ،ایمیٹی انٹر نیشنل کے رہنمائوں سمیت دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماء و کارکنان شر کت کریں گے ۔