15 مئی ، 2015
ملتان......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 1970ء سے دوجماعتیں باریاں لے رہی ہیں، قوم غریب ہورہی ہے اورباریاں لینے والے لوگ امیرہورہے ہیں۔ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ گرمی کے باوجود شاندار استقبال کرنے پرعوام کا شکرگزارہوں،آج ضمنی انتخابات کے لیے جلسہ کرنے نہیں آیا،اس وقت دونظریوں کا مقابلہ ہے،موٹروے بنانے سے قوم آگے نہیں بڑھتی،ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں انسانوں کی قدر ہو، 20سال پہلےجن کےپاس جائیدادیں نہیں تھیں آج ان کا اربوں ڈالر باہر پڑا ہوا ہے،کیا نوازشریف کے گھریابلاول ہاؤس کے باہرکوئی دھرنا دے سکتا ہے؟ عمران خان نے سوال کیا کہ ن لیگ نے کتنے وعدے پورے کیے؟شہبازشریف نےعوام کوکہا 6مہینے میں لوڈشیڈنگ کم کروں گا،کیا کم ہوئی؟کیا جرائم کم ہوئے؟ پولیس کی کارگردگی بہتر ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ ملتان میں بہترین سڑک تھی، توڑ کر 60 ارب کی میٹروبس بن رہی ہے،ملتان کے لوگوں کو میٹروبس کی ضرورت تھی یا بہترصحت اورتعلیم کی؟میٹروبس اورانڈرپاس بنانے سے قوم آگے نہیں بڑھتی،جب تک لوگ اپنے حقوق کے لیے کھڑے نہ ہوں انہیں حقوق نہیں ملتے، قوم تب آگے بڑھتی ہے جب ان کی فلاح کے لیے رقم خرچ کی جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی سانحے پر پولیس کچھ نہیں کرسکتی، سیاسی بھرتیاں ہیں،کراچی میں امن قائم کرنا رینجرز کا نہیں پولیس کا کام ہے،جب تک پولیس کی میرٹ پر بھرتیاں نہیں کی جاتیں،کراچی میں امن قائم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 2مہینے میرے گھر کے باہر خیبرپختونخوا کے لوگوں نے دھرنا دیا،جب بھی آپ سے ظلم اور ناانصافی ہو آپ اس کے خلاف کھڑے ہوجائیں،خیبرپختونخوا کے لوگوں کو انصاف دیا اور وہ لوگ واپس چلے گئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف ہم نے کوئی انتقامی کارروائیاں نہیں کیں،پنجاب میں کوئی پولیس والا بغیرسفارش کے بھرتی نہیں ہوتا،پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت ہے،رائیونڈ سے کلیئرنس کے بغیرکسی پولیس افسرکا پروموشن نہیں ہوتا،آئی جی پنجاب نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کی،آئی جی شرم کرو،میڈیا نمائندوں کے ساتھ بدسلوکی پرتحقیقات کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن میں جوچیزیں سامنے آرہی ہیں ان پر عوام کو مبارک باد دیتا ہوں،این اے 122پر کل ٹریبونل میں کیس جارہا ہے، عوام تیار ہوجائیں، بڑا مزے دارکیس ہے،این اے 122 پر عوام کے سامنے بڑی چیزیں سامنے آئیں گی،جہاں تحریک انصاف جیتی ہے وہاں بھی زائد بیلٹ پیپرزچھاپے گئے،4 حلقوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، تفتیش ہوجاتی تونہ دھرنا دیتا نہ جوڈیشل کمیشن بنتا۔