پاکستان
25 مئی ، 2015

ڈسکہ واقعے کیخلاف وکلا مشتعل ، ڈی ایس پی کےدفتر کو آگ لگادی

ڈسکہ واقعے کیخلاف وکلا مشتعل ، ڈی ایس پی کےدفتر کو آگ لگادی

سیالکوٹ......ڈسکہ میں ایس ایچ او کی فائرنگ سے وکلا کی ہلاکت کے بعد مشتعل وکلا نے ڈی ایس پی کےدفتر کو آگ لگادی ہے،وکلا کی جانب سے ایک بار پھر تھانہ سٹی ڈسکہ کا گھیراؤ کرلیا گیا ہے اور تھانے پر پتھراؤسے علاقہ میدان جنگ بن گیا ہے۔صورت حال کے پیش نظر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ بھی کی ہے۔دوسری جانب ڈسکہ واقعے کےخلاف پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی وکلا کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔واقعے پرچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظوراحمد ملک نےنوٹس لیتے ہو ئےڈسکہ میں فوری طورپررینجرزتعینات کرنےکاحکم جاری کیا ہے۔ڈسٹرکٹ سیشن جج سیالکوٹ اورڈسٹرکٹ سیشن جج گوجرانوالہ کوفوری طورپرڈسکہ پہنچنےکابھی حکم دیا ہے۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے جج صاحبان کو واقعےکےمتعلق فوری رپورٹ پیش کرنےکی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :