28 مئی ، 2015
پشاور......وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے ،کچھ لوگ اسلام کا نام تشدد کےحوالے سےاستعمال کر رہے ہیں ،اسلام کے نام پر بچوں ، عورتوں، بزرگوں پر حملہ کرنیوالے اسلام سے ناواقف ہیں،فرنٹیئرکانسٹیبلری پاسنگ آؤٹ پریڈسے خطاب کے موقع پر چودھری نثار کا کہنا ہے ہے کہ ایف سی کا ہر اہلکار میرٹ پرآیا ہے،سیاسی مداخلت نہیں کی گئی،ایف سی کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش کروں گا،سیکیورٹی فورس پر ذمےداری ہے کہ ملک کی ہر قیمت پر حفاظت کریں،ہمارا مقابلہ ان سےہے جو اسلام کے نام پر بے گناہوں کا قتل کرتے ہیں،ایف سی کوفوج سے مزید تربیت دلوائی جائیگی تاکہ معیاراور بہتر ہو۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مشکلات اور مسائل کا اندازہ ہے،حکومت تمام مسائل کو حل کرے گی،حکومت کوشش کرے گی کی ایف سی کا مقام اور اونچا ہو،پاکستان اور اسلام کی سربلندی ایف سی کے جوانوں کی ذمے داری ہے ، چوہدری نثار نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ایف سی کے جوان اپنے عزم اور مقصد میں کامیاب ہوں گے ۔