31 مئی ، 2015
گوجرانوالہ...........گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا شمشاد اور ان کا بیٹا فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں پیش آیا، جہاں (ن) لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا شمشاد، فیملی کے ہمراہ فارم ہائوس جانے کے لئے نکلے کے راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ رانا شمشاد اور ان کا بیٹا پوقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ رانا شمشاد کا ایک بھتیجا فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم تشویشناک حالت کے باعث لاہور منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔