07 جون ، 2015
ہری پور ..... ہری پور میں پشاور سے ایبٹ آباد جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی، 25 افرادزخمی جبکہ 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہری پور میں پنیاں کے قریب پشاور سے ایبٹ آباد جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ پیش آ گیا، جس میں 25 افراد ذخمی ہو گئے جبکہ 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔زخمیوں کو ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال ہری پور منتقل کردیا گیا ہے ۔