07 جون ، 2015
کراچی .....پروفیسر وحید الرحمان قتل کیس میں کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پروفیسر وحیدالرحمان اور پروفیسر شکیل اوج کے قتل میں ایک ہی اسلحہ استعمال ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پروفیسر وحید الرحمان قتل کیس کی تفتیش میں پیش رفت ہے۔ پروفیسر وحید الرحمان کو لگنے والی گولیاں پروفیسر شکیل اوج کے قتل میں استعمال ہونے والے اسلحے کی ہےاور پروفیسر وحید کے قتل میں پولیس نے ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے جبکہ پروفیسر شکیل اوج کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ملزم منصور نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ پروفیسر شکیل اوج کے قتل میں اس کے ساتھ 4 دیگر ملزمان بھی شامل تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پروفیسر شکیل او ج کے قتل میں ملوث دیگر 4 ملزمان مفرور ہیں ۔