07 جون ، 2015
منڈی بہاءالدین.....منڈی بہاءالدین کے حلقہ این اے 108 میں ضمنی انتخاب کل ہوگا۔ انتخاب کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ حلقہ این اے 108 کے ضمنی انتخاب میں 11 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ، جن کیلئے کل 289 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، حلقہ میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 269 ہے۔ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ممتازاحمد تارڑ، پی ٹی آئی کی جانب سے محمد طارق تارڑ ، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف بشیر بھاگت ، مسلم لیگ ق کی جانب سے حمزہ ناصر اقبال امیدوار ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے ریاض فاروق ساہی بھی میدان میں ہیں ، یہ نشست تحریک انصاف کے اعجاز چودھری کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔