07 جون ، 2015
کراچی ...... متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر گرمی سے متعددزائرین کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ الطاف حسین نے ایک بیان میں عرس کی تقریبات کے دوران جاں بحق زائرین کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ واقعہ کا نوٹس لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرس کے موقع پر خصوصی انتظامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ناگہانی حادثہ کے نتیجے قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے ۔