پاکستان
08 جون ، 2015

کوئٹہ سے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ،وزیرداخلہ بلوچستان

کوئٹہ سے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ،وزیرداخلہ بلوچستان

کوئٹہ ......بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے3 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ،جن میں سے ایک خالد ایئربیس حملےجبکہ دیگر 2 ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں ۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ تینوں دہشتگردوں کو کوئٹہ کےمشرقی بائی پاس کے علاقے سے گرفتار کیاگیا ،تینوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،جن کی گرفتاری کیلئے انعامی رقم بھی رکھی گئی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت کوئٹہ اور بلوچستان میں حالات کو خراب کیاجارہاہے،دشمن ہم پرحملہ آورہیں،ملکر ان حملوں اورسازشوں کو ناکام بناناہے،دہشتگردی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبےکونشانہ بنانے کی سازش ہے۔میر سرفراز بگٹی نے مزید بتایا کہ ایک دہشتگرد رحمان ولی خالدائربیس حملےمیں ملوث ہے جبکہ دیگر 2 دہشتگرد علی گل عرف عبیدہ پٹھان اور ظفراللہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ اس موقع پرانہوںنے بتایا کہ گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کےواقعے کےبعد فرائض میں غفلت برتنے پر 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار جبکہ علاقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کردیاگیاہے۔

مزید خبریں :