08 جون ، 2015
کراچی ......پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان جنرل نشست پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئیں۔ ان کہنا ہے کہ وہ سینیٹ میں سندھ سمیت ملک کے تمام پسماندہ لوگوں کا مقدمہ لڑیں گی۔الیکشن کمیشن میں کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد صوبائی الیکشن کمیشن نے شیری رحمان کا فارم درست قرار دیا۔ ان کے مقابلے میں کسی پارٹی کے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ شرف حاصل ہے کہ وہ پارٹی کی مرکزی قیادت کا حصہ ہیں اور اب سینیٹ میں وہ ملک کے پسماندہ عوام کا مقدمہ لڑیں گی۔ان کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان اور منڈی بہاوالدین کے انتخابات میں دھاندلی کے باوجود پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کریگی۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے۔ اس پر بحث شروع ہوئی تو دونوں ایوانوں میں دما دم مست قلندر ہوگا۔