پاکستان
11 مئی ، 2012

وکلاء تنظیموں کا چیف جسٹس سے سانحہ 12 مئی کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ

وکلاء تنظیموں کا چیف جسٹس سے سانحہ 12 مئی کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد … پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سانحہ 12 مئی کے موقع پر کل (بروزہفتہ) ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس سے سانحہ کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی معزولی کیخلاف تحریک کے دوران کراچی میں 12 مئی 2007ء کو خون ریزی کے واقعات پیش آئے تھے۔ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے سربراہان کے مطابق کل ملک بھر میں وکلاء تنظیموں کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ 12 مئی 2007ء کے سانحہ کا ازخود نوٹس لے کر ذمہ د اروں کیخلاف کارروائی کریں۔

مزید خبریں :