پاکستان
11 مئی ، 2012

کراچی: سی آئی ڈی نے مواچھ گوٹھ سے اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا

کراچی: سی آئی ڈی نے مواچھ گوٹھ سے اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا

کراچی … سی آئی ڈی نے کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مواچھ گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان اور لیاری گینگ وار کو فراہم کیا جانے والا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔ پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کی جانے والی کارروائی کے دوران ایک ملزم رحمان اللہ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی صوبہ خان موقع سے فرار ہوگیا۔ چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جس میں 2 اینٹی ایئرکرافٹ گنیں، 2 ایل ایم جیز، 2 راکٹ لانچرز، 50 راکٹ، 60 دستی بم، 2 ٹرپل ٹو رائفلیں، 4 منی راکٹس، 200 اینٹی ایئر کرافٹ کی گولیوں سمیت سیکڑوں دیگر اسلحے کی گولیاں شامل ہیں۔ چوہدری اسلم کا کہنا تھا کہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بلوچستان سے بسوں کے ذریعے اسلحہ کراچی لاتے تھے اور یہ اسلحہ تحریک طالبان اور لیاری گینگ وار کے ملزمان کو سپلائی کیا جاتا تھا۔ چوہدری اسلم کا کہنا تھا کہ چھاپہ گزشتہ دنوں کالعدم بی ایل اے کے گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر مارا گیا۔

مزید خبریں :