11 مئی ، 2012
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے جاوید اقبال کو ہٹاکر انہیں سیکریٹری اینٹی نارکوٹکس تعینات کردیاہے ان کی جگہ ظفر عباس لک کو ڈی جی ایف آئی اے لگا دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی سیکریٹری نارکوٹکس ظفر عباس لک کو نیا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ ڈی جی ایف آئی اے جاوید اقبال کو سیکرٹری اینٹی نارکوٹکس کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔