11 مئی ، 2012
اسلام آباد … ملک کے بالائی اور کچھ میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ اگلے 2 تین روز جاری رہے گا، محکمہ موسمیات نے اسکردو، چترال اور سیاچن کے فضائی روٹس پر سی بی کلاوٴڈز بننے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن میں اگلے 2 سے 3روز کے دوران بارش کے ساتھ ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ جبکہ بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اب تک لسبیلا میں سب سے زیادہ 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ تربت 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔ جیکب آباد 44، ملتان، فیصل آباد 41، اسلام آباد، کراچی 35 ، کوئٹہ 30، گلگت 23 اور مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔