پاکستان
11 مئی ، 2012

ایبٹ آباد کمیشن نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا

ایبٹ آباد کمیشن نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا

اسلام آباد … ایبٹ آباد کمیشن نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا ہے جبکہ صدر آصف علی زرداری کو بھی بلائے جانے کا امکان ہے۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم ایبٹ آباد کمیشن آخری مراحل کی کارروائی میں مصروف ہے۔ کمیشن کے اعلیٰ سطح ذرائع نے جیونیوز کے نمائندے آصف علی بھٹی کو بتایاہے کہ کمیشن نے وزیراعظم گیلانی کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا ہے اور اس سلسلے میں خط وزیراعظم کو بھجوادیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ برطانیہ کے بعد کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے پابند ہیں اور وہ پیشی کی تاریخ سے متعلق باقاعدہ کمیشن کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن ایکٹ 1956ء کے تحت ایبٹ آباد کمیشن چیف ایگزیکٹو سمیت کسی بھی اعلیٰ ترین عہدیدار یا متعلقہ شخص کو طلب کرسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو بھی ایبٹ آباد کمیشن میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :