پاکستان
11 مئی ، 2012

گوجرانوالہ : ڈکیتی کے ملزم پر پولیس اہلکاروں کا وحشیانہ تشدد

گوجرانوالہ : ڈکیتی کے ملزم پر پولیس اہلکاروں کا وحشیانہ تشدد

گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں پولیس نے مبینہ طور پر ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میں گوجرانوالہ میں ہتھکڑیوں میں باندھ کر لاے جانے والے شکر گڑھ کے تنویر حسین نے بتایا کہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاوٴن پولیس نے 10 روز قبل سینٹرل جیل گوجرانوالہ کے باہر سے ڈکیتی کرنے کے ایک مقدمہ میں شک کی بنا پر پکڑ کر تھانے میں بند کر دیا اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کا کہنا تھا کہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاوٴن کی پولیس صرف یہی کہتی رہی کہ مانوں کے تم نے ڈکیتی کی ہے۔ شکایت ملنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے فوری طور پر تنویر حسن کا میڈیکل کرانے کا حکم دیا۔ میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو اسپتال کے مطابق تنویر حسین کے جسم پر تشدد کے کافی نشانات ہیں۔

مزید خبریں :