12 مئی ، 2012
روہڑی ... نیشنل ہائی وے روہڑی بائی پاس سے اوباڑو تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہے جسے آج رات 12 بجے کھول دیا جائے گا نیشنل ہائی وے کی اس بندش سے جامشورو حیدرآباد بائی پاس روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں گزشتہ روز تکنیکی وجوہات کی وجہ سے نیشنل ہائی وے کو روہڑی بائی پاس سے اوباڑو تک 36گھنٹے کیلئے ہیوی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا۔ سندھ سے پنجاب جانیوالی ہیوی ٹریفک کیلئے متبادل راستے کی نشاندہی کی گئی تھی۔ روہڑی بائی پا س سے اوباڑو تک نیشنل ہائی وے بند ہونیکی وجہ سے ہیوی ٹریفک کا دباوٴ متبادل راستے پر منتقل ہوگیا جس کی وجہ سے جامشورو حیدرآباد بائی پاس روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور سیکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔