13 مئی ، 2012
پشاور…پشاورمیں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی ا جیرن کردی ہے۔پشاورکے شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس سے بارہ گھنٹے ہے۔ جبکہ دیہی علاقوں میں چند گھنٹے ہی بجلی آتی ہے۔ پشاور کے مضافات متنی، متھرا، بڈھ بیر سمیت دیگر علاقوں میں بیس بیس گھنٹوں تک بجلی بند رہتی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ٹیوب ویل بند ہیں۔ اور پینے کے پانی کی قلت ہے۔ دوسری جانب انٹرمیدیٹ کے امتحانات کی تیاری میں مصروف طلبا کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے۔