13 مئی ، 2012
پشاور…پشاور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزیدبارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آج سہ پہر موسم ابر آلود ہونے کا امکان ہے۔ جس کے بعد تیز بارش بھی متوقع ہے۔ آج پشاور کا درجہ حرات 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ پشاور کے علاوہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔