11 جولائی ، 2015
تلہ گنگ.......تلہ گنگ میں چکوال روڈ پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے ۔تلہ گنگ میں چکوال روڈ پر دہرابی کے قریب مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہو گیا جس کی وجہ سےحادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 افراد ذخمی ہو گئے ، ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ تلہ گنگ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ تیز رفتاری اور بارش باعث کے پھسلن کے باعث آپس میں تصادم کا شکار ہو گئی ، نعشوں اور ذخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا۔