پاکستان
11 جولائی ، 2015

منی لانڈرنگ کیس ،ماڈل ایان علی کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی

منی لانڈرنگ کیس ،ماڈل ایان علی کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی

لاہور......... ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس دائر کرنے سے متعلق درخواست خرم لطیف کھوسہ کی تیاری نہ ہونے کے باعث ملتوی کر دی گئی ۔کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج رانا آفتاب نے ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس دائر کرنے سے متعلق کسٹم حکام کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ ماڈل ایان علی کی جانب سے خرم لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے ، کیس کی تیاری نہ ہونے کے باعث سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔ ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت بھی 13 جولائی کو ہو گی۔

مزید خبریں :