11 جولائی ، 2015
اسلام آباد......فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں ایک ہفتے کے دوران پانی کی سطح میں 36 فٹ اضافہ رکارڈ کیا گیا جب کہ منگلا ڈیم میں مزیدپانی بھرنےکی گنجائش12فٹ رہ گئی ۔فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار دو سو تیس اعشاریہ چھ صفر فٹ ریکارڈ کی گئی ہے،ڈیم میں مزیدپانی بھرنےکی گنجائش12فٹ رہ گئی، منگلا ڈیم کی انتہائی سطح ایک ہزار دو سو بیالیس فٹ مقرر ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد بانوے ہزار742 جب کہ پانی کااخراج 60 ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔دوسری جانب تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار پانچ سو گیارہ فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ڈیم میں ایک ہفتے کے دوران پانی کی سطح میں 36 فٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ڈیم میں پانی کی آمد3لاکھ16ہزار300 جب کہ پانی کا اخراج ایک لاکھ اٹہتر ہزار500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح 1550 فٹ ریکارڈ کی گئی جسےہر سال 20 اگست تک مکمل بھرنے کا ٹارگٹ مقرر ہے۔