11 جولائی ، 2015
کراچی .......عیدالفطرکے موقع پر چلائی جانے والی پہلی خصوصی ٹرین کراچی سے لاہور روانہ ہوگئی ۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی پہلی خصوصی عید ٹرین کراچی سے 200 مسافروں کو لے کرلاہور روانہ ہوگئی۔ اسپشل ٹرین میں تمام 12بوگیاں اکانومی کلاس کی ہیں۔ ٹرین حیدر آباد، روہڑی اور رحیم یار خان میں مختصر قیام کے بعد کل شام 5بجےلاہورپہنچے گی۔محکمہ ریلوے کے مطابق عید الفطر پر تین روز کیلئے ملک بھر میں 23 اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔