11 جولائی ، 2015
فیصل آباد...... وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں پانی کے مسائل حل کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے جا رہے ہیں اس سلسلے میں6ارب روپےخرچ کئے جائیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے وزیرمملکت پانی و بجلی کا کہنا تھاکہشہباز شریف نے اپنا نام خادم اعلیٰ رکھا ہوا ہے، ان کا مشن لوگوں کی خدمت ہے،ان کا مشن پورا کرتے ہو ئے فیصل آباد میں 28میگاواٹ کا سولرپاور منصوبہ جلد شروع کریں گے اور 2017 کے اختتام سے پہلے پورےفیصل آبادکو میٹھے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی،6ارب روپے کے منصوبے سے 3 کروڑ گیلن اضافی پانی فیصل آباد کو ملے گا۔